مینگورہ،علاقہ بارامہ میں پانی کی قلت،مکین شدید مشکلات سے دوچار

پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں

مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارا مہ میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کی ہے،علاقہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارا مہ میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کی ہے،علاقہ میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے

تین دن بعدچند منٹ کیلئے پانی مہیا کرتے ہیں جومخصوص محلوں کو دستیاب ہوتے ہیں جبکہ سینکڑوں گھراس سے محروم ہوتے ہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ دن بھر مزدوری کے بعد یہاں کے لوگ رات کے وقت دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود واسا کی جانب سے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا،انہوں نے مطالبہ کیا جلد از جلد پانی کا مسلہ حل کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More