شدت پسندی کے الزام میں گرفتار شخص کو سیکورٹی فورسز نے رہا کردیا

مذکورہ شخص کی وی ڈی سی ممبران کے زریعے مکمل تفتیش کے بعد بے گناہی ثابت ہونے پر اُسے رہا کر دیا گیا

سیکورٹی فورسز نے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار شخص کو رہا کردیا،وی ڈی سی ممبران کی موجودگی میں والدین کے حوالے کیا گیا۔ گزشتہ روز مینگورہ میں ایک تقریب میں سیکورٹی فورسزنے مبینہ طور پرشدت پسندی میں ملوث اصغر علی کو رہا کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔سیکورٹی فورسز کے مطابق اصغر علی نے رضا کارانہ طور پر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالہ کیا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سیکورٹی فورسز نے شدت پسندی کے الزام میں گرفتار شخص کو رہا کردیا،وی ڈی سی ممبران کی موجودگی میں والدین کے حوالے کیا گیا۔ گزشتہ روز مینگورہ میں ایک تقریب میں سیکورٹی فورسزنے مبینہ طور پرشدت پسندی میں ملوث اصغر علی کو رہا کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔سیکورٹی فورسز کے مطابق اصغر علی نے رضا کارانہ طور پر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالہ کیا تھا،

مذکورہ شخص کی وی ڈی سی ممبران کے زریعے مکمل تفتیش کے بعد بے گناہی ثابت ہونے پر اُسے رہا کر دیا گیا۔ اس موقع پر مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈیئر عامر رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصغر علی اصلاحی معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بے گناہ ہے اور رضاکارانہ طور پر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کرتے ہیں تو ان کے ساتھ نرمی کی جائے گی اور بے گناہی ثابت ہونے پر رہا کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More