مٹہ،جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری،محکمہ فارسٹ خاموش

حکومت اور متعلقہ ادارے کے افسران بالا پر سرار طور پر خاموش ہے

تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے،میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے نشاندہی کے باوجود حکومت اور متعلقہ ادارے کے افسران بالا پر سرار طور پر خاموش ہے،جماعت اسلامی کے رہنما سماجی کارکن سید اظہار اللہ اور پی ایم ایل کے سیراج خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مٹہ چپریال میں کھلی کچہری میں ڈی سی سوات ثاقب رضا نے تحقیقات کرا نے کا وعدہ کیا تھا جبکہ اے سی مٹہ کو اس معاملے میں ٹاسک سونپا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر جنگلات کا معائینہ کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے،میڈیا اور سوشل میڈیا کے زریعے نشاندہی کے باوجود حکومت اور متعلقہ ادارے کے افسران بالا پر سرار طور پر خاموش ہے،جماعت اسلامی کے رہنما سماجی کارکن سید اظہار اللہ اور پی ایم ایل کے سیراج خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز مٹہ چپریال میں کھلی کچہری میں ڈی سی سوات ثاقب رضا نے تحقیقات کرا نے کا وعدہ کیا تھا جبکہ اے سی مٹہ کو اس معاملے میں ٹاسک سونپا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر جنگلات کا معائینہ کریں اور ملوث افراد کو بے نقاب کریں

مگر افسوس کے تاحال کسی کے خلاف نا انکوئری ہوئی اور نا ہی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نے اس کے خلاف اقدامات اٹھائے،سید اظہار اللہ اور سیراج خان نے کہا کہ اگر مٹہ تحصیل کے مختلف جنگلات میں بڑے مقدار پر غیر قانونی کٹائی نہیں ہوئی ہو تو ہم مجرم ہونگے اور پھربے شک ایس ڈی ایف او مٹہ ہمارے خلاف عدالت چلے جائے وہاں بھی ثابت کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مٹہ شہر کے بالکل ساتھ ہی ماندور کے جنگل میں اگ لگی جس سے سینکڑوں درخت اور اسی طرح عوام کے باغات متاثر ہوئے اس سلسلے میں ٹی ایم او مٹہ اور ایس ڈی ایف او مٹہ دونوں کے خلاف انکوائری کی جائے اور قوم کو مطمئین کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More