کبل،کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار لگ گئے

کھلی کچہری کے دوران متعدد عوامی مسائل کی بروقت حل کے احکامات جاری کر دئے ہیں

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں کھلی کچہری کے دوران متعدد عوامی مسائل کی بروقت حل کے احکامات جاری کر دئے ہیں، شہریوں نے نہر نیک پی خیل، محکمہ ہائے واپڈا، صحت، جنگلات، تعلیم، پبلک ہیلتھ، ہائی وے سمیت دیگر محکموں سے متعلق اپنی شکایات پیش کئے جن پر تفصیلی بحث کی گئی منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر سوات، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ابرار احمد خان وزیر، ڈی ایس پی کبل اکبر خان شنواری کے علاوہ سرکاری اداروں کے ضلعی و تحصیل افسران متعلقہ تحصیلدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں کھلی کچہری کے دوران متعدد عوامی مسائل کی بروقت حل کے احکامات جاری کر دئے ہیں، شہریوں نے نہر نیک پی خیل، محکمہ ہائے واپڈا، صحت، جنگلات، تعلیم، پبلک ہیلتھ، ہائی وے سمیت دیگر محکموں سے متعلق اپنی شکایات پیش کئے جن پر تفصیلی بحث کی گئی منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر سوات، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ابرار احمد خان وزیر، ڈی ایس پی کبل اکبر خان شنواری کے علاوہ سرکاری اداروں کے ضلعی و تحصیل افسران متعلقہ تحصیلدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر علاقے کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے علاقائی مسائل بیان کئے جن میں ڈڈھرہ ایکسپریس وے پر بوسیدہ کلوٹ، نہر نیک پی خیل، میٹرریڈنگ اور بی ایچ یو ڈڈھرہ کے مسائل سر فہرست تھے میلہ گاہ پرائمری سکول کو پارسا کی جانب سے دو سال قبل گرانے اور دیگر گرلز سکولوں پر تفصیلی بحث ہوئی ٹیوب ویل، بجلی بلز میں بے قاعدگیوں، علاقے کے گرلز سکولوں کو مڈل کا درجہ دینے سمیت دیگر مسائل بھی ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بعض اہم مسائل موقع پر حل کرنے کیلئے موجود سرکاری اداروں کے افسران کو ہدایت دی جبکہ باقی مسائل پر احکامات بھی جاری کئے گئے اور کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہی موجود ہیں عوام کے جتنے بھی مسائل ہم سے تعلق رکھتے ہیں وہ بروقت اور موقع پر حل کریں گے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More