کینسر کے خدشات؛ نواز شریف کے اہم ترین میڈیکل ٹیسٹ کی تیاریاں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز آج نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ کریں گے جس کا مقصد کینسر کے خدشات دور کرنا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا، ڈاکٹرز نواز شریف کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی اسکین آج کریں گے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کی جائے گی۔

لاہور (نیوز ڈیسک )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ آج ہوگا، ڈاکٹرز نواز شریف کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی اسکین آج کریں گے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں کی مدد سے نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جائے گا، جس کا مقصد خدانخواستہ کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے، ٹیسٹ کے نتیجے میں معالجین کو نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں خاصی مدد ملنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کے لئے خصوصی دعا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More