سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت منعقد ہوا

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود نے مختلف محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار پر توجہ دیں تاکہ عوامی ٹیکس سے حاصل ہونے والے رقوم کا صحیح استعمال ہوسکے وہ اپنے دفتر سیدو شریف سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود نے مختلف محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار پر توجہ دیں تاکہ عوامی ٹیکس سے حاصل ہونے والے رقوم کا صحیح استعمال ہوسکے وہ اپنے دفتر سیدو شریف سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

انہوں نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے تما م متعلقہ محکموں کے سربراہان کو تمام پراجیکٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل سوات، ایگریکلچر یونیورسٹی سوات، وومن یونیورسٹی سوات، جہانزیب کالج سوات، محکمہ اریگیشن کے منصوبوں،سڑکوں کی تعمیر سمیت تمام چھوٹے بڑے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More