ریاست مدینہ میں تمام اداروں،امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہوتاہے، ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن

اسلامی تعیمات کو عملی طورپر نافذ کرنے سے ہی مدینہ کی ریاست قائم ہوگی۔ریاست مدینہ میں تمام اداروں،امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہوتاہے کوئی قانو ن سے بر تر نہیں ہوتا

ڈائریکٹر جامعہ تفہیم القرآن مردان ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ رسول اللہ ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ رسول اللہؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں، انہوں نے امت کو آپس کے تفرقوں اور نفرتوں سے منع کیا ہے، رسول اللہ ؐ کی تعلیمات میں امت کے اتحاد کا درس ملتا ہے، امت متحدہوتی تو کوئی غیر مسلم مسلمانوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرتا۔ رسول اللہ ؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر جامعہ تفہیم القرآن مردان ڈاکٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ رسول اللہ ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔ رسول اللہؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں، انہوں نے امت کو آپس کے تفرقوں اور نفرتوں سے منع کیا ہے، رسول اللہ ؐ کی تعلیمات میں امت کے اتحاد کا درس ملتا ہے، امت متحدہوتی تو کوئی غیر مسلم مسلمانوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرتا۔ رسول اللہ ؐ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے،

مسلمان اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ادارہ الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومت اللہ کے رسولؐ کی سنت ہے اور اس کا قیام فرض ہے۔اسلامی تعیمات کو عملی طورپر نافذ کرنے سے ہی مدینہ کی ریاست قائم ہوگی۔ریاست مدینہ میں تمام اداروں،امیر و غریب کیلئے ایک قانون ہوتاہے کوئی قانو ن سے بر تر نہیں ہوتا۔اسلامی نظام میں انسان کے اوپر انسان کی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی حکومت ہوتی ہے۔ اسلامی فلاحی ریاست بنانے سے لوگوں کے تمام مسائل کا حل اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔اسلامی ریاست بنانے سے ہماری نگاہ پھر سنگاپو ر اور چائنہ کی طرف نہیں دوڑیگی بلکہ چائنہ اور سنگاپور سمیت پوری دنیا والے ہماری طرف آئیں گے اور وزیر اعظم سے پوچھیں گے کہ آپ نے کرپشن کا خاتمہ کیسے ممکن بنایا۔سیرت النبی ؐ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوا ت محمد امین اور امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہرخور شید اقبال نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More