ڈپٹی کمشنر نے مینگورہ بازار میں بلااجازت چیکنگ پر پابندی عائد کردی

بازاروں میں چیکنگ کیلیے ڈی سی سے اجازت ضروری قرار

ڈپٹی کمشنر سوات نے بغیر اجازت مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چیکنگ پر پابندی عائد کردی،بازاروں میں چیکنگ کیلیے ڈی سی سے اجازت ضروری قرار،گزشتہ روز مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے بازاروں میں مختلف محکموں کی جانب سے بغیر اجازت چیکنگ پر پابندی عائد کردی،عوام کی طرف سے شکایت ملی کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ خواراک، حلال فورڈز،کنزیومرکورٹ اور دیگر محکموں کی جانب سے چیکنگ کی جا رہی ہے

سوات(زماسوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات نے بغیر اجازت مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چیکنگ پر پابندی عائد کردی،بازاروں میں چیکنگ کیلیے ڈی سی سے اجازت ضروری قرار،گزشتہ روز مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے بازاروں میں مختلف محکموں کی جانب سے بغیر اجازت چیکنگ پر پابندی عائد کردی،عوام کی طرف سے شکایت ملی کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ خواراک، حلال فورڈز،کنزیومرکورٹ اور دیگر محکموں کی جانب سے چیکنگ کی جا رہی ہے جس سے بازار میں کاروباری خضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

جس پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے فوری طور پر بازاروں میں بغیر اجازت کے چیکنگ پر پابندی عائد کردی اور تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں نکلتے وقت ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ اجازت لیں اور اجازت کے بغیر کسی قسم کی چیکنگ نہ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More