آصف زرداری کی ضمانت کے لئے درخواست دائرکریں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیے کل درخواست دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بدستورناساز ہے، آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو ضمانت کے لیےمنا لیا ہے اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ کل طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیےدرخواست دائر کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بدستورناساز ہے، آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو ضمانت کے لیےمنا لیا ہے اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ کل طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیےدرخواست دائر کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکے منتظر ہیں، امید ہےعدالتی فیصلے سے ہمیں رہنمائی ملےگی۔ وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ قانون سازی کے لیےاتفاق رائے نہیں چاہتے، وزیراعظم اپوزیشن رہنماوَں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلے بھی دوسرے معاملات میں اتفاق رائے پیدا نہیں کیا اور ہر معاملےمیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More