بریکوٹ،شاہی نگر میں ٹریفک حادثہ،پچیس سالہ نوجوان جاں بحق

نوجوان موٹر سائیکل پر گھر سے بازار جا رہا تھا

تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شاہی نگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شاہی نگر میں پچیس سالہ برکت علی ولد زاہد موٹر سائیکل پر گھر سے بازار جارہے تھے کہ نجیگرام چوک شاہی نگر میں مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی سے ٹکرا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شاہی نگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقے شاہی نگر میں پچیس سالہ برکت علی ولد زاہد موٹر سائیکل پر گھر سے بازار جارہے تھے کہ نجیگرام چوک شاہی نگر میں مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی سے ٹکرا گیا،

مقامی لوگوں نے نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جسے بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More