سوات، باولے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا بچہ جاں بحق

ویکسین کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوا

کالام کے علاقے مٹلتان میں باولے کتے نے گیارہ سالہ بچے کو کاٹ لیا تھا،ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے کالام مٹلتان میں کچھ دن قبل باولے کتے نے گیارہ سالہ سلمان کو کاٹ لیا تھا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقے مٹلتان میں باولے کتے نے گیارہ سالہ بچے کو کاٹ لیا تھا،ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے کالام مٹلتان میں کچھ دن قبل باولے کتے نے گیارہ سالہ سلمان کو کاٹ لیا تھا جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بروقت علاج کی عدم فراہمی اور ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ لوگوں نے واقعے کے بعد حکومت کے خلاف سخت احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں ادویات اور ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام ہو سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More