سوات، معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام

واک ڈپٹی کمشنر سوات کی قیادت میں منعقد ہوا

سوات میں معذوروں کی عالمی دن کے مناسبت سے ڈی سی سوات کی قیادت میں واک کا اہتمام، سوات پریس کلب سے نکالی جانیوالی واک میں صحافیوں اوردیگرلوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی، واک میں شامل سپیشل افراد نے شرکت کرکے اس عالمی دن کے حوالے سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں معذوروں کی عالمی دن کے مناسبت سے ڈی سی سوات کی قیادت میں واک کا اہتمام، سوات پریس کلب سے نکالی جانیوالی واک میں صحافیوں اوردیگرلوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی، واک میں شامل سپیشل افراد نے شرکت کرکے اس عالمی دن کے حوالے سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی،

تفصیلات کے مطابق معذوروں کی عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی واک کااہتمام کیاگیا، سوات پریس کلب سے نکالی جانیوالی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور اے سی بابوزئی عامرعلی شاہ کررہے تھے،جبکہ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، سینئرصحافیوں غفورخان عادل جاوید اقبال میرخانخیل، خورشیدعمران، حضرت بلال ماماجی اور دیگرصحافیوں کے علاوہ معذوروں افراد کے یونین کے صدر سجادخان، طارق، عبداللہ، ادریس خان اوردیگربھی شریک تھے، اس موقع پر ڈی سی سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجبوری کو مجبوری نہ بنانے والے خصوصی افراد کی کردارقابل ستائش ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More