منگلور، نامعلوم ملزمان نے تین گاڑیوں اور گھر کو آگ لگا دی

آگ لگنے سے گاڑیوں اور گھر کو نقصان پہنچا

علاقہ منگلور میں نامعلوم افراد نے تین موٹر گاڑیوں اور مکان کو آگ لگا دی،گاڑیوں اور مکان کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے منگلور محلہ مزید خیل میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گھروں کے باہر کھڑی تین گاڑیوں جو تمریز،مسلم اور فیض الرحمن کی تھی کو آگ لگا دی

سوات (قاسم خان/زما سوات ڈاٹ کام)علاقہ منگلور میں نامعلوم افراد نے تین موٹر گاڑیوں اور مکان کو آگ لگا دی،گاڑیوں اور مکان کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے منگلور محلہ مزید خیل میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گھروں کے باہر کھڑی تین گاڑیوں جو تمریز،مسلم اور فیض الرحمن کی تھی کو آگ لگا دی

جبکہ اس کے علاقہ امتیاز نامی شخص کے مکان کے بیٹھک نما کمرے کو بھی آگ لگا دی جس سے گاڑیوں اور مکان کو شدید نقصان پہنچا اور موجود سامان خاکستر ہوگیا۔نامعلوم افراد نے محلہ کے مین پائپ لائن کو بھی جگہ جگہ کاٹ کر نقصان پہنچایا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More