سیدو شریف ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوگی

سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی سہولت کیلئے سیدو شریف ائیرپورٹ کھلنے کی گھڑی قریب آگئی، کئی سالوں سے پروازوں کیلئے بند سیدو شریف ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام کا اہم حصہ مکمل ہوگیا، ائیرپورٹ کے رن وے سمیت دیگر اہم تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باؤنڈری وال اور دیگر جگہوں پر بھی کام آئندہ چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی سہولت کیلئے سیدو شریف ائیرپورٹ کھلنے کی گھڑی قریب آگئی، کئی سالوں سے پروازوں کیلئے بند سیدو شریف ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام کا اہم حصہ مکمل ہوگیا، ائیرپورٹ کے رن وے سمیت دیگر اہم تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باؤنڈری وال اور دیگر جگہوں پر بھی کام آئندہ چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق دسمبر کے دوسرے ھفتہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ائیر پورٹ کے حوالہ سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو بریفنگ دیں گے، جس کے بعد وزیر اعلی محمود خان کی جانب سے ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے اور ملک کے اہم شہروں تک پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان متوقع ہے۔

سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن سے بڑی تعداد میں لوگ بیرون ملک محنت مزدوری کیلئے سفر کرتے ہیں اور یہ لوگ پشاور یا اسلام آباد سے سفر کرتے ہیں، سیدو شریف ائیرپورٹ فعال ہونے سے ان افراد کو بھی سہولت میسر ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More