سوات ، ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن کلین اپ، کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل

ہیلتھ کئر کمیشن نے متعدد لیبارٹریز کو نوٹسز بھی جاری کردئے

سیدوشریف میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن کلین اپ، عطائیوں کے متعدد کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل، غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری کردئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے مرکزی شہر میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015 کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ملاکنڈ ڈویژن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں سیدشریف میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن کلین اپ، عطائیوں کے متعدد کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل، غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری کردئے گئے۔ ملاکنڈ ڈویژن کے مرکزی شہر میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015 کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ملاکنڈ ڈویژن کے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں سیدشریف میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا،

معائینے کے دوران متعددغیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو غیر صحت مند ماحول میں مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعدد کلینکل لیبارٹریز سیل کردئے گئے۔جبکہ متعدد کو نوٹسز جاری کردئے گئے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More