جتنی جلدی ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے قوم کیلیے بہتر ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے میرے اثاثے منجمد کیے۔

ندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے، عدالت عظمیٰ نے کل آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مجھے سرخرو کیا، عدالت نے میری ضمانت منسوخی کی نیب درخواست مسترد کردی

لندن (ویب ڈیسک )لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے، عدالت عظمیٰ نے کل آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مجھے سرخرو کیا، عدالت نے میری ضمانت منسوخی کی نیب درخواست مسترد کردی،

نیب نے جیسے درخواستیں واپس لیں اور عدالتی ریمارکس نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ میں کوئی شک نہیں رہا، انہوں نے شرمندگی سے بچنے کے لیے میرے اثاثے منجمد کیے، الیکشن کمیشن اورایف بی آرمیں میرے تمام اثاثے ظاہرہیں، مجھ پر یا میرے بچوں پرکرپشن ثابت ہوئی توسیاست چھوڑدوں گا جب کہ نوازشریف سمیت پوری ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہے، میں نیب کےعقوبت خانے میں بھی رہا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More