سوات، سی این جی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سکولوں میں موجود گاڑیوں کوفٹنیس سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا

سوات پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے فیصلے کے روشنی میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے پی کے، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں سی این جی ان فٹ گاڑیوں اور خاص کر سکول گاڑیوں کے خلاف تین دن بعد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے فیصلے کے روشنی میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے پی کے، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں سی این جی ان فٹ گاڑیوں اور خاص کر سکول گاڑیوں کے خلاف تین دن بعد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسرار احمد خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس ایم وی ای دیر محمد اکرام خان، سپرنٹینڈنٹ آر ٹی اے حمد اللّٰہ خان، نور زیب شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی، ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسرار احمد خان نے کہا کہ گاڑیوں میں سلنڈر نما بم رکھنے، بزرگوں، طلبہ اور خواتین کا خیال نہ رکھنے، زائد سواریاں بیھٹانے اور دیگر ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس میں سکولوں کی گاڑیاں جو سی این جی پر چل رہے ہیں اس کو تین دن کے اندر اندر فٹ کیا جائے، اور فٹنس سرٹیفکیٹ لیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More