فریال تالپور سمیت پی پی رہنماؤں کی نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف اقامہ کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو 13 دسمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فریال تالپور، سہیل انور سیال، ناصر شاہ، منظور وسان اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے اور نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

کراچی (ویب ڈیسک ) جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو فریال تالپور، سہیل انور سیال، ناصر شاہ،
منظور وسان اور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے اور نااہل قرار دینے کی
درخواست کی سماعت ہوئی۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو نے دلائل دیئے 2012 تک ناصر حسین شاہ کے پاس اقامہ تھا، 2012کے بعد میرے موکل نے کوئی اقامہ نہیں رکھا، یہ درخواست قابل سماعت نہیں جسے مسترد کردیا جائے۔

درخواست گزاروں نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اقامےاور اہم شواہد بھی عدالت میں پیش کردیے۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 13 دسمبر تک تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پپیلر پارٹی رہنما فریال تالپور، منظور وسان، سہیل انور سیال اور دیگر پر دبئی کے اقامے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مکمل اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More