جمیعت طلبہ اسلام کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

معیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سمیت تعلیمی اداروں میں بے تحاشہ فیسوں میں کمی اورسوات میں اسٹیج شوز کے نام پر فحاشی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا، جمعیت طلبہ اسلام کے طلباء جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جمعیت طلبہ اسلام پر امن طریقے سے طلبہ کے جائز مطالبات اور حقوق کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ)جمعیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے سمیت تعلیمی اداروں میں بے تحاشہ فیسوں میں کمی اورسوات میں اسٹیج شوز کے نام پر فحاشی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا، جمعیت طلبہ اسلام کے طلباء جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جمعیت طلبہ اسلام پر امن طریقے سے طلبہ کے جائز مطالبات اور حقوق کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی،

مقررین کا خطاب، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جمعیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں جے ٹی آئی کے ضلعی کنونیئر حافظ صدیق اللہ شلمانی، جے ٹی آئی بابوزئ صدر قاری شوکت علی، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان اعجاز خان، وسیم اللہ نائب صدر، عبدالوکیل نائب صدر، انعام خان اور دیگر شریک ہوئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نجی و سرکاری اداروں میں نظام تعلیم یکساں کیا جائے اور تعلیم کو قومی زبان میں کیا جائے، سرکاری تعلیم مفت کیا جائے اور گورنمنٹ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مقرر کئے جانے والے بے تحاشہ فیسوں کو ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ طلباء یونین کو بحال کیا جائے اور طلبہ یونین کی آڑ میں تعلیمی اداروں میں مغربی ایجنڈے کو دوام کرنے کی کوشش بند کی جائے مقررین نے کہا کہ سوات میں نئے سال کے جشن میں اسٹیج شو اور دیگر پروگرامات کی آڑ میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم بھر پور مخالفت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More