میں ڈگری یافتہ ہوں،کچھ عناصر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر سیف اللہ

میری تمام ڈگریوں کی ویریفکیشن کر لے ،حقائق سامنے آجائیں گے

شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ہمارے خلاف غلط بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم یہاں پر علاج عوام کے خدمت کے بنیاد پر کررہے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ عین عبادت ہے،مگر جس طریقے سے ہمارے علاج سے شوگر مریض مستفید اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں چند عناصر کو ہمارے یہ کامیاب علاج ان کے پیٹ کا مروڑ بن گیا ہے

سوات (زماسوات ڈاٹ کام)شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ہمارے خلاف غلط بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم یہاں پر علاج عوام کے خدمت کے بنیاد پر کررہے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ عین عبادت ہے،مگر جس طریقے سے ہمارے علاج سے شوگر مریض مستفید اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں چند عناصر کو ہمارے یہ کامیاب علاج ان کے پیٹ کا مروڑ بن گیا ہے یہ پریس کانفرنس اسی لئے کررہے ہیں تاکہ عوام آگاہ ہوسکے، میں نے تمام سبق فارن میں حاصل کیا اور اپ لوگوں کے سامنے اپنے تمام تعلیمی اسناد پیش کررہے ہیں اور اپ کو یہ تمام کاغذات ڈگریاں اورسرٹیفیکیٹس دے کر جہاں پر بھی اپ ویریفیکیشن یا معلومات کرنا چاہتے ہیں کرلیں، اپ سب میرے طرف سے جج ہیں۔

ان خیالات کا انہوں نے بروز اتوار سوات پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اس کے ساتھ ہسپتال کے تمام مستند سٹاف بھی موجود تھے،ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا کہ میں مینگورہ کا رہائشی باشندہ ہوں اور شوگر میں سپیشلائزیشن کیا ہے 1997میں گریجویشن مکمل کرلیا ہے اور یو ایس اے سے ایم ایس سی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور امریکہ جیسے بڑے ممالک میں پرکشش تنخواہیں چھوڑ کر یہاں پر اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے آیا ہوں اور یہاں پر پریکٹس عوام کے خدمت سمجھ کر کررہا ہوں پیسے اور دولت کا لالچ ہوتا تووہاں پرپرکشش مراعات موجودتھے، انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ انگلینڈ کے نیشنلیٹی ہے اور اس کے باوجود اپنے لوگوں کے خدمت پر ترجیح دے رہا ہوں اور جو عناصر ہمارے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کررہے ہیں ان کے حوالے سے قانونی چارا جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بعض عناصر نے ہمارے بارے میں جھوٹے افواہیں پھیلانا شروع کردیئے ہیں تاہم ایچ آر اے کی جانب سے اپنے ہسپتال کو کھلوانے کے بعد ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More