ہمارے وسائل پر استعماری ٹولہ قابض ہے،اپنے حقوق چھین لیں گے، مختیار خان یوسف زئی

ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 46ویں یوم شہادت منائی گئی

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین محمد مختیار خان یوسفزئی‘ صوبائی صدر جنوبی پختونخواہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون دھرتی کے حقوق کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں‘ اور اس سلسلے میں ہم نے اپنے قائدین سمیت کارکنوں کے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں‘ فرنگی کو بھگایا گیا ہے‘ مگر اُن کے حواریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا‘ ہمارے وسائل پر استعماری ٹولہ قابض ہے‘ اس سے حقوق چھین کر لینگے‘ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بروز اتوار ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے 46ویں یوم شہادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین محمد مختیار خان یوسفزئی‘ صوبائی صدر جنوبی پختونخواہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون دھرتی کے حقوق کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں‘ اور اس سلسلے میں ہم نے اپنے قائدین سمیت کارکنوں کے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں‘ فرنگی کو بھگایا گیا ہے‘ مگر اُن کے حواریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا‘ ہمارے وسائل پر استعماری ٹولہ قابض ہے‘ اس سے حقوق چھین کر لینگے‘ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بروز اتوار ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے 46ویں یوم شہادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس سے پہلے ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر‘ محبوب خان اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہم نے تمام پارٹیوں کو آزمایا ہے‘ ایک موقع پختونوں کے اپنی پارٹی پختونخواہ عوامی پارٹی کو دینا ہوگا‘ تاکہ علاقے کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ ہم سوات میں کسی بھی صورت فوجی چھاؤنی برداشت نہیں کرینگے‘ افغانستان میں پاکستانی مداخلت کو جلد از جلد بند کردینی چاہئے‘ پارلیمنٹ نے غیر قانونی طریقے سے آرٹیکل 246اور 247کو غیر قانونی طریقے سے ختم کیا ہے‘ فاٹا اور پاٹا کا سابقہ حیثیت دوبارہ بحال کیا جائے‘ یہ غیر آئینی‘ غیر قانونی اقدامات کو ہم نہیں مانتے ہیں‘ اس کو فوراً واپس لیا جائے‘ سلیکٹیڈ حکومت مستعفی ہوکر ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیا جائے‘ آزاد اور خود مختار الیکشن کے زریعے انتخابات ہونے چاہئے جس میں فوج اور دوسرے اداروں کی مداخلت نہ ہو‘ آج ہم جس شخصیت کی برسی منا رہے ہیں‘ انہو ں نے 30 سال جیلوں میں گزارے‘ اور پختون دھرتی کے حقوق کیلئے جدوجہد کی‘ جس کے نتیجے میں فرنگی یہاں سے چلا گیا۔

تقریب سے جنوبی پختونخواہ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ آج ہم جو تقریب منعقد کررہے ہیں‘ یہ اُس عظیم شخصیت عبدالصمد خان اچکزئی خان شہید بابا کی جدوجہد کا نتیجہ ہے‘ کہ آج ہم اس پلیٹ فارم سے اُس کے دئیے گئے افکار کے زریعے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی افغانستان کے بارے میں یہی مطالبہ کررہے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے‘ اس کی مثال یہ ہے کہ پاکستان میں اسلام نہیں اور افغانستان میں کفر نہیں‘ لہٰذا جس طرح مسلمان پنجابی‘ سکھ پنجابی کا بھائی بنایا گیا ہے‘ اور ان کیلئے آنے جانے کا پاسپورٹ کا شرط ختم کیا گیا ہے‘ یہاں تو دونوں طرف پر رہنے والے مسلمان ہے اُن کیلئے بھی یہ پابندی ختم کردی جائے‘ انہو ں نے کہا کہ 85 سالوں سے ہماری تحریک شروع ہے‘ جو مختلف ناموں سے ہوکر اب پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم بن گئے ہیں‘ لہٰذا اس پلیٹ فارم سے ابھی پختون دھرتی کے حقوق کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں‘ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے‘ مگر پاکستان میں ابھی تک پختونوں کو آزادی کے ثمرات نہ مل سکیں‘ لہٰذا پختونوں کو آزادی کے ثمرات ملنے چاہئے‘ پاکستان میں پختونوں کے کافی اور بڑی آبادی ہے جو وسائل سے مالا مال ہے‘ مگر ان کے وسائل پر غیروں کا قبضہ ہے‘۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More