نوشہرہ، ریل گاڑی کی ٹکر سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان خیابان ٹاون کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد جابحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

اضاخیل پولیس کے مطابق مال گاڑی ریل کی زد میں آنے سے دو کمسن بچے اپنی ماں اور ماموں سمیت جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد اس کی بھابھی نازیہ اور نازیہ کے دو کمسن بچے چار سالہ بلال اور تین سالہ خدیجہ شامل ہیں۔

نوشہرہ(نیوز ڈیسک ) اضاخیل پولیس کے مطابق مال گاڑی ریل کی زد میں آنے سے دو کمسن بچے اپنی ماں اور ماموں سمیت جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد اس کی بھابھی نازیہ اور نازیہ کے دو کمسن بچے چار سالہ بلال اور تین سالہ خدیجہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک چار سالہ بچہ زوہیب اور 16 سالہ بسمین بی بی شدید زخمی ہوئی جن کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں شامل ہونے والا بدقسمت خاندان ضلع چارسدہ کے علاقے ہری چند سے امان گڑھ آیا ہوا تھا جو ریل پٹری پیدل عبور کرتے ہوئے پشاور سے راولپنڈی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگیا، شادی کی تقریب ماتم کدے میں تبدیل ہوگئی

جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمیپلیکس نوشہرہ اور میاں راشد ممیوریل ہسپتال پبی منتقل کیا۔
عوام کی بڑی تعداد خون کے عطیات دینے ہسپتال پہنچ گئی۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے واقعہ پر شدید غم و رنج کا اظہار کیا اور واقعہ کی انکورئری کا حکم دیا ہے۔
ریلوے کے اعلی افیسران جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ تھانہ اضاخیل میں پولیس کی مدعیت میں رپورٹ درج کر دی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More