بی ار ٹی اور مالم جبہ پر نیب کا ریفرنس تیار

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو حکومت کا گٹھ جوڑ قراد دیا جاتا ہے۔ نیب کا گٹھ جوڑ صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے ۔بی آر ٹی 117ارب روپے تک پہنچ گئی، کہا جا تاہے بی آر ٹی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا ۔ ملم جبہ اور بی آر ٹی پر یفرنس تیار ہے ، ملم جبہ اور بی آر ٹی پر عدالتی حکم امتاعی ختم ہوتے ہی نیب اپنی کارروائی شروع کرے گی۔ حکومت کا کسی کے ساتھ ہوئی گٹھ جوڑ نہیں اور نہ ہی کسی کیخلاف کوئی انتقام لیا جا رہا ہے۔

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو حکومت کا گٹھ جوڑ قراد دیا جاتا ہے۔ نیب کا گٹھ جوڑ صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے ۔بی آر ٹی 117ارب روپے تک پہنچ گئی، کہا جا تاہے بی آر ٹی پر ایکشن کیوں نہیں لیا جا رہا ۔ ملم جبہ اور بی آر ٹی پر یفرنس تیار ہے ، ملم جبہ اور بی آر ٹی پر عدالتی حکم امتاعی ختم ہوتے ہی نیب اپنی کارروائی شروع کرے گی۔ حکومت کا کسی کے ساتھ ہوئی گٹھ جوڑ نہیں اور نہ ہی کسی کیخلاف کوئی انتقام لیا جا رہا ہے۔ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنے بھی ریفرنس بنے ہیں ان میں سے 5فیصد صرف بیورو کریٹ اور بزنس میں ہیں۔ لوگ اسلامی نظام کیلئے ترس رہے ہیں۔کروڑوں روپے خرچ کرنے کے با وجود ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسیئن موجود نہیں ہے۔ پاکستان نے تا قیامت قائم و دائم رہنا ہے۔ 2017 کے بعد 153ملین سے زائد روپے کی ریکوری کی گئی ۔ چیئرمین نیب نے کہا مجھے برا بھلا کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ بد عنوانی کے خاتمے تک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ کبھی فیس کو نہیں دیکھا بلکہ کیس کو دیکھتا ہوں۔ خود احتسابی کی پالیسی کو اپنایا گیا تو اچھے نتائج موصول ہونگے ۔حضرت محمدﷺ نے دور میں سب کیلئے ایک قانون تھا، سب جوابدہ تھے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ نیب کا پہلا مقصداور منزل ہے۔ حکومت کا کریڈیٹ صرف اتنا ہے کہ نیب کے کام میں مداخلت نہیں کر رہی ۔ چیئر مین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وزرا ء سے گزارش ہے کہ پیشن گوئیوں سے گریز کریں۔ یاد رہے بی آر ٹی منصوبے پر تحقیقات نہ کرنے پر نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔ تاہم انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے عندیہ دیا ہے کہ بی آرٹی اور مالم جبہ کے خلاف ریفرنس تیار کرلیاگیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More