سوات، وزیراعلیٰ محمود خان کے آبائی حلقہ میں سکول کو تالے لگ گئے

سکول کو زمین دینے والے شخص نے نوکری نہ ملنے پر تالے لگائے

وزیراعلیٰ محمود خان کے آبائی حلقہ میں پرائمری سکول کو تالے لگ گئے۔ طلبہ سکول کے باہر بیٹھ گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے گل شاہ مین گورنمنٹ پرائمری سکول کو زمین دینے والے شخص نے تالے لگا کر بند کردیا جس کے باعث طلبہ سکول کے باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ محمود خان کے آبائی حلقہ میں پرائمری سکول کو تالے لگ گئے۔ طلبہ سکول کے باہر بیٹھ گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے گل شاہ مین گورنمنٹ پرائمری سکول کو زمین دینے والے شخص نے تالے لگا کر بند کردیا جس کے باعث طلبہ سکول کے باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول کو زمین دینے والے شخص نے سکول کو تالے لگا دئے ۔ حکومت نے مذکورہ شخص کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ نوکری نہ ملنے کی وجہ سے زمین مالک نے سکول کو تالے لگا دئے ۔ تالے لگنے کے باعث طلبہ نے پڑھائی نہیں کی اور پورا دن سکول کے باہر بیٹھے رہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More