سوات، پانچ روزہ پولیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے

مہم کے دوران چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

سوات میں 16 تا 20 دسمبر 2019 کو پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ضلع بھر میں مہم کے دوران 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرم شاہ، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر خواجہ عرفان، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی،این ایس ٹی او پی ڈاکٹر انور جمال، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں 16 تا 20 دسمبر 2019 کو پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ضلع بھر میں مہم کے دوران 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرم شاہ، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر خواجہ عرفان، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی،این ایس ٹی او پی ڈاکٹر انور جمال، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی ڈپٹی کمشنر سوات نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے۔ مہم کے لیے 353 ایریا انچارج اور 65 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 484479 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More