مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

فیروز شاہ ایڈوکیٹ نماز مغرب کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کردی

سوات کے علاقہ کانجو میں مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے کانجو دمغار میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈوکیٹ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ کانجو میں مسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے کانجو دمغار میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈوکیٹ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کھول دی ۔

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More