تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں،شاہد علی خان

فضاگٹ میں سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے،شاہد علی

اکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل بابوزئی شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ فضاگٹ کو سوئی گیس کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کاعوام دوست کارنامہ ہے، فروری تک گیس منصوبے پر کام مکمل ہوجائیگا، لنک سڑکوں کی تعمیر اورواکنگ ٹریک عوامی منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا، موجودہ حکومت اور ممبران اسمبلی نے عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، انشاء اللہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل بابوزئی شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ فضاگٹ کو سوئی گیس کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کاعوام دوست کارنامہ ہے، فروری تک گیس منصوبے پر کام مکمل ہوجائیگا، لنک سڑکوں کی تعمیر اورواکنگ ٹریک عوامی منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا، موجودہ حکومت اور ممبران اسمبلی نے عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، انشاء اللہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو عوامی سطح پر سراہاجارہاہے اورفضاگٹ گیس منصوبے کاآج باقاعدہ افتتاح کیاجارہاہے چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم اورایم این اے سلیم الرحمن اس حوالے سے خراج تحسین پیش کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر، کانڑہ بابا،بائی پاس، واکنگ ٹریک، سٹریٹ لائیٹس،بائی پاس، فضاگٹ مین سڑک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے تحریک انصاف حکومت کی عوام دوست پالیسی کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے، اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید ترقیاتی منصوبے منظور کئے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More