سوات یونیورسٹی کی بلڈنگ چھ ماہ میں مکمل کرلی جائے گی،رجسٹرار

اگلے سال یونیورسٹی کی عمارت کو منتقلی کا عمل شروع کیا جائے گا

یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار اورشانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر محبوب الرحمن نے سوات یونیورسٹی بلڈنگ چھ ماہ میں مکمل کرنے کااعلان کردیا، جون 2020تک یونیورسٹی نئی بلڈنگ میں منتقل ہوگی، تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، یونیورسٹی آف سوات کی پورے صوبے کی ماڈل یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام تروسائل اور کوشش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ محمودخان اور وزیراطلاعات شوکت علی عوام کو اعلیٰ اورمعیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار اورشانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر محبوب الرحمن نے سوات یونیورسٹی بلڈنگ چھ ماہ میں مکمل کرنے کااعلان کردیا، جون 2020تک یونیورسٹی نئی بلڈنگ میں منتقل ہوگی، تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، یونیورسٹی آف سوات کی پورے صوبے کی ماڈل یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام تروسائل اور کوشش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ محمودخان اور وزیراطلاعات شوکت علی عوام کو اعلیٰ اورمعیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی گلی باغ کے بلڈنگ پرتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اورصوبائی حکومت یونیورسٹی کو تمام تر فنڈ اوروسائیل بروئے کارلارہی ہے اورانشاء اللہ یونیورسٹی گلی باغ بلڈنگ میں آئندہ چھ ماہ میں مکمل کی جائیگی اور جون 2020تک ہرحال میں اپنی بلڈنگ میں منتقل ہوجائیگی جس سے طلباء وطالبات کی تعلیم میں دلچسپی مزید بڑھ جائیگی، محبوب الرحمن نے کہ اکہ گلی باغ میں مزید دو اکیڈمک بلاک کیلئے پرفوزل تیارکردی گئی ہے۔ جو کہ منظوری کیلئے بھجوائی گئی ہے اور اس کی جلد منظوری کے بعد یونیورسٹی مسائل ختم ہوجائینگے، انہوں نے کہا کہ اس وقت سوات یونیورسٹی میں پانچ ہزار طلباء وطالبات زیورتعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں، اور اس میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کو صوبے کا معیاری اورماڈل یونیورسٹی بنانے کیلئے تمام ترکوششیں کی جارہی ہے اوروزیراعلیٰ محمودخان اورشوکت علی یوسفزئی یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ سوات یونیورسٹی صف اول کی یونیورسٹی بن جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More