حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا

پہاڑی اضلاع میں تمام سکول دو ماہ تک بند رہیں گے

حکمہ تعلیم نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اورنجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے گرم مرطوب اور میدانی اضلاع میں قائم تمام سرکاری اور نجی سکولز 22 دسمبرسے31 دسمبر تک تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں بند رہیں گے

پشاور (ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اورنجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے گرم مرطوب اور میدانی اضلاع میں قائم تمام سرکاری اور نجی سکولز 22 دسمبرسے31 دسمبر تک تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں بند رہیں گے ۔

اعلامیہ کے مطابق پہاڑی علاقوں سوات، ایبٹ آباد، دیر اور چترال کے برفانی علاقوں میں نجی اور سرکاری سکولز 22 دسمبرسے 29 فروری تک 2 ماہ سے زائد وقت تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق میدانی اضلاع میں تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری اور سرد پہاڑی علاقوں میں سکولز یکم مارچ سے دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کرینگے ۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کے علاوہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More