فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،جلات خان

چار روز بعد بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی ناکامی کا ثبوت ہے،جلات خان

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدوار صوبائی اسمبلی جلات خان گوجر نے کہا ہے کہ حکومت شہید فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا قتل پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدوار صوبائی اسمبلی جلات خان گوجر نے کہا ہے کہ حکومت شہید فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا قتل پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب چار روز گزر گئے لیکن پولیس ابھی تک ملزمان تک رسائی میں ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیروز شاہ ایڈوکیٹ پاکستان مسلم لیگ ن اور سوات کا سرمایہ تھے انکی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں کیا جاسکیں گا،انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More