کالام میں پولیس کی ٹمبر سمگلنگ، محکمہ فارسٹ نے ناکام بنا دی

پولیس اہلکار گاڑیوں پانچ کڑیاں سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا

کالام میں محکمہ فارسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مقامی ذڑائع کے مطابق سوات کے علاقے کالام میں فارسٹ اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے سٹینڈ میں ایس ایچ او سرباز خان کے چچا ذاد بھائی تھانیدار کشور کی تین گاڑیوں سے پانچ عدد کڑیاں برآمد کرلی

سوات(ایچ ایم کالامی/زما سوات ڈاٹ کام) کالام میں محکمہ فارسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مقامی ذڑائع کے مطابق سوات کے علاقے کالام میں فارسٹ اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے سٹینڈ میں ایس ایچ او سرباز خان کے چچا ذاد بھائی تھانیدار کشور کی تین گاڑیوں سے پانچ عدد کڑیاں برآمد کرلی۔اس حوالے سے ایس ایچ او سرباز خان نے موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ فارسٹ کو تھانیدار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق اس طرح کی دیار کی کڑیاں پولیس کی زیر نگرانی سمگلنگ معمول بن گئی ہے اور بسا اوقات ان سے زبردستی ٹمبر لے جانے پر مجبور کردیا جاتا ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق دیار کی قیمتی لکڑیاں جالبنڈ کے ایک آرا مشین میں تیار ہوتی ہے جہاں سے پولیس دن دہاڑے سمگل کرکے منگورہ اور دوسرے شہروں کی طرف لے جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے محکمہ فارسٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو گھر بنانے کےلئے چوکاٹ اور دروازے کی اجازت نہیں دی جارہی، جبکہ قانون کے رکھوالے خود قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دن دہاڑے ٹمبر سمگل کررہے ہیں۔مقامی لوگوں نے وزیر اعلی محمود خان سے خود نوٹس لے کر ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک تھانیدار کو جرمانے کا نوٹس تک نہیں بھجوایا گیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More