فیروز شاہ ایڈوکیٹ قتل کیس، پچاس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

سیکورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن ہفتہ کے روز بھی جاری رہا

لیگی رہنما فیروز شاہ کے قتل کیس میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کے روزمسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کے بعد علاقہ دمغار،کانجو اور دیگر نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) لیگی رہنما فیروز شاہ کے قتل کیس میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کے روزمسلم لیگی رہنما فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کے بعد علاقہ دمغار،کانجو اور دیگر نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔

ہفتہ کے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا اور چار روز کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More