سوات، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ممبران اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی ٹائیگر فورس نے ممبران اسمبلی کو کرپشن پر وضاحت دینے کے لئے دس دن کی ڈیڈ لائن دی ہے

سوات میں انصاف ٹائیگر فورس کے کارکنان نے اپنے ممبران اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، ممبران اسمبلی پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی وضاحت کرنے کے لئے دس دن کا الٹی میٹم دے دیا۔انصاف ٹائیگرز فورس کا ایک غیر معمولی اجلاس زیرصدارت تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی منعقد ہوا، اجلاس میں انصاف ٹائیگرز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں تحریک انصاف کی تنظیمی امور پر بھی بحث کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں انصاف ٹائیگر فورس کے کارکنان نے اپنے ممبران اسمبلی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا، ممبران اسمبلی پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی وضاحت کرنے کے لئے دس دن کا الٹی میٹم دے دیا۔انصاف ٹائیگرز فورس کا ایک غیر معمولی اجلاس زیرصدارت تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی منعقد ہوا، اجلاس میں انصاف ٹائیگرز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس میں تحریک انصاف کی تنظیمی امور پر بھی بحث کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر افسوس کااظہارکیاگیاکہ باربارمطالبے کے باوجود تحریک انصاف کے منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ابھی تک ہمیں عدالت جانے کیلئے کوئی مختارخاص دیاگیاہے۔ اجلاس سے فضل ربی، ارشدحسین، ضیاء الحق، سمیع اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات سے منتخب بعض ممبران اسمبلی کی حرکات وسکنات کی وجہ سے تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن بدنام کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کامقام ہے سوات سے تعلق رکھنے والے بعض ممبران اسمبلی اوروزراء پرمیڈیا کے ذریعے سنگین کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جس سے پورے سوات میں پارٹی کارکنوں میں تشویش اورعام لوگوں میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں اوراسی وجہ سے تحریک انصاف اورعمران خان کے وژن کو بدنام کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دس دنوں کے اندراندرہمارے ممبران اسمبلی اوروزراء نے ان پر لگائے گئے کرپشن کے حوالے سے وضاحت نہیں کی اور ہمیں مختارخاص فراہم نہ کیاگیا تو ہم ان وزراء اورممبران اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More