سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ودودیہ ہال سیدوشریف میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر خواجہ عرفان، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ودودیہ ہال سیدوشریف میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان، ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر خواجہ عرفان، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی سوات نے سوات کے سارے یونین کونسلوں کے یوپیک چیئرمین اور تحصیل مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جو کہ ھمارے لئے قابل اطمینان بات ہے، لیکن ھمارے قریبی اضلاع میں پولیو کے کیسسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ھمارے سوات کے بچوں کیلئے خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں، فرنٹ لائن ورکروں کے کام اور کمیونیٹی کے تعاون کو سراہا جن کے کاوشوں سے آج تک سوات پولیو کے موزہ مرض سے پاک ہے۔

ڈ پٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم صاحب نے بچوں کو قطرے پلا کر 16 تا 20 دسمبر 2019 کے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 256406 گھرانوں میں موجود 484479 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائینگے۔آج کے دن سے شروع ہونے والے اس مہم میں 353 ایریا انچارج اور 77 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز کے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 484479 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گزارش کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے ل5932یے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرم شاہ اور ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عرفان نے بھی خطاب کیا اور شرکاء سے اس آنے والے مہم میں بھرپور طریقہ سے شرکت کی اپیل کی۔ ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے ھر ٹیم ممبر کیلئے ایک عدد چھتری اور معاوضے میں اضافے کا اعلان بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More