حکومت کا “پی ایس ڈی پی پلس” پروگرام متعارف کرانے کا اعلان

حکومت نے ملک میں “پی ایس ڈی پی پلس” پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد پورے ملک میں ہوگا جب کہ پروگرام جائزے کے لئے تمام وزارتوں کو بھیج دیا گیا ہے، حکومتی ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد پورے ملک میں ہوگا جب کہ پروگرام جائزے کے لئے تمام وزارتوں کو بھیج دیا گیا ہے، حکومتی ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.

حکومت کے محدود مالی وسائل کے باعث ترقیاتی منصوبوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہو پاتا تاہم اس قلت کو نجی شعبے کی شراکت سے آسانی سے پورا کیا جاسکے گا، ترقیاتی منصوبوں میں اضافے سے معاشی اور اقتصادی عمل بھی تیز ہوگا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ترقیاتی اخراجات کے نتیجے میں جی ڈی پی کو 6.7 فیصد تک بڑھایا جا سکے گا، منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں 53 بڑے منصوبوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس میں بحری امور، ہوابازی، لاجسٹک، انرجی، سیاحت، آئی ٹی، رئیل اسٹیٹ، انفراسٹرکچر، اور سوشل سیکٹر کے شعبے شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More