عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج کے روز شہدا اور ان کے لواحقین کےلیے دعاگو ہیں، معصوم بچوں کی جانوں کی قربانی نے قوم کودہشت گردوں، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کردیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج کے روز شہدا اور ان کے لواحقین کےلیے دعاگو ہیں، معصوم بچوں کی جانوں کی قربانی نے قوم کودہشت گردوں، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ننھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج ،پولیس اورایجنسیوں کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہم عہد کرتے ہیں کہ کسی بھی طرح کی عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور نہ ہی ملک و قوم کو متعصب نظریے کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More