سوات میں کلین دی سٹریم مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

مہم چھ ماہ تک جاری رہے گا جس میں مینگورہ خوڑ اور دیگر ندی نالیوں ک صفائی کی جائے گی

سوات میں کلین دی سٹریم مہم کا باقاعدہ آغاز،6مہینوں میں مینگورہ خوڑ اوراردگرد کے ماحول کو صاف کرنے کا ہدف مقرر، باقاعدہ افتتاح کے بعد کمشنراورڈی سی سوات کی قیادت میں واک کا اہتمام، منتخب عوامی نمائندے اورانتظامیہ کی طرف سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایکا۔ واسا کے زیراہتمام ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے کلین دی سٹریم مہم کا آغاز کردیاہے، اس سلسلے میں سوات پریس کلب میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں کلین دی سٹریم مہم کا باقاعدہ آغاز،6مہینوں میں مینگورہ خوڑ اوراردگرد کے ماحول کو صاف کرنے کا ہدف مقرر، باقاعدہ افتتاح کے بعد کمشنراورڈی سی سوات کی قیادت میں واک کا اہتمام، منتخب عوامی نمائندے اورانتظامیہ کی طرف سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ایکا۔ واسا کے زیراہتمام ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے کلین دی سٹریم مہم کا آغاز کردیاہے، اس سلسلے میں سوات پریس کلب میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔

جس میں کمشنرملاکنڈڈویژن ریاض محسود، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم، اے سی عامرعلی شاہ، واسا کے شیداء محمد، میاں شاہدعلی، اخترخان ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام اورواساکے عملہ اورصحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر کمشنرملاکنڈڈویژن نے صفائی بارے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اورصاف ستھرا ماحول ہی مسلمانوں کی پہچان ہے، انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے لوگوں میں شعوراجاگرکرنا بھی وقت کاتقاضہ قراردیا، اس موقع پر ڈی سی سوات، شیداء محمد اورمیاں شاہدعلی نے بھی صفائی کے حوالے سے اظہارخیال کیا،جبکہ ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں واک بھی نکالا گیا، جوسوات پریس کلب سے روانہ ہوااورمینگورہ خوڑ پہنچ کر کمشنرریاض محسود، ڈی سی سوات اوردیگرمتعلقہ حکام نے مینگورہ خوڑ کوصاف کرنے میں خود حصہ لیا، صفائی کایہ مہم چھ مہینوں تک جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More