حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ڈی ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت سہولیات میسرآئیں گی،ہیلتھ یونٹوں، ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اب تک کئی مراکز کو اپ گریڈ کردیا گیا جبکہ دیگر پر کام ہورہاہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت سہولیات میسرآئیں گی،ہیلتھ یونٹوں، ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،اب تک کئی مراکز کو اپ گریڈ کردیا گیا جبکہ دیگر پر کام ہورہاہے۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمودخان،وفاقی وزیرمرادسعید اور دیگر وزراء سوات کی تعمیر وترقی اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقداما ت اٹھارہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات میں کئی ہسپتالوں،بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن اور صحت کے دیگر مراکزکی ترقی کیلئے کام جاری ہے اس مقصدکیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صحت کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تکمیل سے سوات کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آئیں گی کیونکہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات عوام کو جدیدطبی سہولیات کی فراہمی ہے اور مقصد کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں حکومت تشہیر پر نہیں بلکہ عملی کام پر ہی یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہاکہ نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال اورصحت مراکز جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے جہاں پر مریضوں کو علاج معالجہ کی ہر قسم سہولت میسرہوگی،اس موقع پر خورشید خان دادااورمحکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More