اوگرا کا گھریلو صارفین کیلئے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ جس کے تحت گھریلو صارفین کو گیس 214 ، تندور صارفین کے لئے 245 جب کہ کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لئے 31 فیصد جب کہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے گیس 153 فیصد تک مہنگی ہوگی اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔
گھریلو صارفین کے لیے 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے پر گیس کے نرخ 121 سے بڑھا کر 380 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، 100یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کے نرخ 300 سے بڑھ 353 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ جس کے تحت گھریلو صارفین کو گیس 214 ، تندور صارفین کے لئے 245 جب کہ کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لئے 31 فیصد جب کہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے گیس 153 فیصد تک مہنگی ہوگی اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔
گھریلو صارفین کے لیے 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے پر گیس کے نرخ 121 سے بڑھا کر 380 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، 100یونٹ والے صارفین کے لئے گیس کے نرخ 300 سے بڑھ 353 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائیں گے۔

اوگرا نے ماہانہ 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہانہ 200 سے 300 یونٹ والوں کے لئے گیس 553 روپے سے کم کرکے 530 روپے، 300 یونٹ والے صارفین کے لیے گیس 738روپے سے کم کرکے 706 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی،
دوسری جانب ماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کے لئے گیس1107 روپے سے بڑھا کر 1273روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

واضح رہے کہ موجودہ دور حکومت میں پہلے ہی بجلی اور گیس کے نرخوں میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More