بریکوٹ سب ڈویژن کے پرائمری اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

فیسٹول کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کئے گئے

ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر (زنانہ)دلشاد بیگم نے کہاہے کہ تعلیم وتربیت کے ساتھ بچیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مندمعاشرہ تشکیل ہوگا،بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھودل میں بھی بڑھ کر حصہ لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ سب ڈویژن کے پرائمری اسپورٹس فیسٹول کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او بریکوٹ سب ڈویژن فضیلت بی بی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر (زنانہ)دلشاد بیگم نے کہاہے کہ تعلیم وتربیت کے ساتھ بچیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مندمعاشرہ تشکیل ہوگا،بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھودل میں بھی بڑھ کر حصہ لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ سب ڈویژن کے پرائمری اسپورٹس فیسٹول کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او بریکوٹ سب ڈویژن فضیلت بی بی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

اور بچیوں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا،اس موقع پر بریکوٹ سب ڈویژن کے گرلز اسکول کی طالبات نے پی ٹی شوز،ٹیبلوز پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی،مقررین نے کہاکہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اسی طرح کھیل کھود کے مواقع فراہم کئے بغیر ہم ایک صحت معاشرہ بھی تشکیل نہیں پاسکتے اس لئے بچیوں کو بھی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ ان کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے انہوں نے بچیوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھول اور ادب کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے،تقریب کے اختتام پر ڈی ای او(فیمیل)دلشاد بیگم اور ایس ڈی او فضیلت بی بی نے بچیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More