صحافیوں کے حقوق کی جدو جہد جاری رکھیں گے،شہزاد عالم

چئیرمین شہزاد عالم اور جنرل سیکرٹری سعیدالرحمان نے علاقہ عمائدین سے گفتگو کی

سوات پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین شہزادعالم اورجنرل سیکرٹری سعیدالرحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سوات میں میڈیا کالونی کاجلدہی افتتاح کیاجائیگا، سوات انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کالونی کیلئے فائل ورک مکمل ہوچکاہے، آزادی صحافت پریقین رکھتے ہیں اور کسی کوصحافیوں کی حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان خیالات کااظہار انہو ں نے سوات پریس کلب میں سوات پریس کلب اوریونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے والوں اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کے نومنتخب چیئرمین شہزادعالم اورجنرل سیکرٹری سعیدالرحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کی حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، سوات میں میڈیا کالونی کاجلدہی افتتاح کیاجائیگا، سوات انتظامیہ کی طرف سے میڈیا کالونی کیلئے فائل ورک مکمل ہوچکاہے، آزادی صحافت پریقین رکھتے ہیں اور کسی کوصحافیوں کی حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان خیالات کااظہار انہو ں نے سوات پریس کلب میں سوات پریس کلب اوریونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے والوں اورصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سوات پریس کلب کے وائس چیئرمین غفورخان عادل، سوات یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سلیم اطہر اوردیگرصحافی برادری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کااتفاق واتحاد علاقے کے بہترمفادمیں ہے، سوات کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے جوقربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق وصداقت کاساتھ دیاہے اور حق وصداقت کیلئے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں نے جس بھرپوراعتماد کااظہارکیاہے ان کے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچائیں گے اورصحافیوں کے حقوق کے حصول کیساتھ ساتھ علاقے تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے انہو ں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں کیلئے جومیڈیا کالونی منظورہوااس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تمام ترفائل ورک مکمل کیاہے اور جلدہی سوات میڈیا کالونی کاافتتاح کیاجائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More