تحریک طالبان بونیر کا کمانڈر کراچی سے گرفتار

خیبر پختونخوا حکومت نے بیس لاکھ کا انعام بھی رکھا ہوا تھا

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر گروپ کا کمانڈر گرفتار کرلیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر رحمت شاہ کو کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پختونخو احکومت نے رحمت شاہ کے سر پر 20 لاکھ کا انعام رکھا تھا ۔ ملزم نے دوران تفتیش بونیر میں دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے

سوات(زماسوات ڈاٹ کام ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر گروپ کا کمانڈر گرفتار کرلیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر رحمت شاہ کو کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پختونخو احکومت نے رحمت شاہ کے سر پر 20 لاکھ کا انعام رکھا تھا ۔ ملزم نے دوران تفتیش بونیر میں دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

چوہدری صفدر کے مطابق 2009 میں مذکورہ دہشت گرد نے بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا اور اسلحہ لے کر فرار ہوا تھا۔ ملزم نے اسی سال ایف سی کیمپ پر حملہ کر کے قبضہ کیا تھا۔ چوکی پر ایک ماہ تک قبضہ کر کے اسلحہ استعمال کرتے رہے۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن پر دہشت گرد کیمپ کا قبضہ چھوڑ کر فرار ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی حوالگی کیلئے پختونخوا پولیس سے رابطہ کر لیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More