تفصیلی فیصلے میں انصاف ہے توحکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگرفیصلے میں انصاف نظرنہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قانونی ٹیم پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی، قانونی ماہرین فیصلے کے قانونی سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قانونی ٹیم پرویز مشرف سے متعلق تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے گی، قانونی ماہرین فیصلے کے قانونی سیاسی اور سلامتی کے پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکومتی بیانیہ سامنے رکھیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر فیصلے میں انصاف ہے توحکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اوراگرفیصلے میں انصاف نظر نہ آیا تو حکومت انصاف چھیننے کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔ حکومت قانون کے دفاع کے لیے کھڑی ہوگی تاہم اپیل کا فیصلہ تو مشرف صاحب کے وکلا نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی سزائے موت کا 169صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More