سردار حسین بابک پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو چوبیس سال قید کی سزا

ملزم کے خلاف فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت بونیر نے سنایا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابقہ صوبائی وزیر پر حملہ کرنے کے جرم میں ملزم ک 24سال۔قید کی سزا سنادی ۔ ملزم عبدالاحد نے سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک پر اگست 2011 میں قاتلانہ حملہ کیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابقہ صوبائی وزیر پر حملہ کرنے کے جرم میں ملزم ک 24سال۔قید کی سزا سنادی ۔ ملزم عبدالاحد نے سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک پر اگست 2011 میں قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 233 زیر جرم 324، 353، 7 ATA تھانہ چھنگلئی ضلع بونیر میں درج ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت بونیر میں مقدمہ چلایا گیا ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت بونیر کے جج اجمل خان وزیر نے 24 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

مقدمے کی پیروی استغاثہ کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت بونیر کے سینئر پبلک پراسیکیوٹر نثار عالم خان نے کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More