قوموں کی ترقی تحقیق سے ہی ممکن ہوئی، ڈاکٹر حبیب

معروف سائنسدان ڈاکٹر حبیب ودودیہ ہال سیدو شریف میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے

عروف سائنسدان اور اسلامیہ کالج کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد (تمغہ امتیاز)نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے تحقیق کے ذریعے ترقی کے منازل طے کیے ہیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔پاکستان کے نامور سائنسدانو ں نے تحقیق کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)معروف سائنسدان اور اسلامیہ کالج کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد (تمغہ امتیاز)نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے تحقیق کے ذریعے ترقی کے منازل طے کیے ہیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔پاکستان کے نامور سائنسدانو ں نے تحقیق کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جس کی زندہ مثال ٹیکنالوجی میں کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ودود یہ ہال سیدو شریف سوات میں خیبرپختونخوا سائنس و ٹیکنالوجی ڈائیریکٹریٹ کے زیر اہتمام اور جہانزیب کالج سیدو شریف سوات کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ اور بائیوکیپسیڈکے اشتراک سے ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جہانزیب کالج کے پرنسپل ممتاز علی شاہ،اسلامیہ کالج پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر الیاس خان اورڈاکٹر جواد ایجوکیشن ایکٹیوسٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سمینار کا موضوع ”سائنسدان کے ساتھ ایک ملاقات“تھا۔ سمینار میں مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ سوات یونیورسٹی کے طلباء نے بھی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے مزید کہا کہ دنیا کے بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستانی سائنسدانوں نے اپنی قابلیت اور تحقیق کی بنا پر کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے۔آخر میں سوال و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More