سوات کے اسپتالوں کے لئے 170 ملین روپے جاری کردئے گئے ہیں، ڈی سی سوات

سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی اورادویات کی خریداری کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے سوات کے ہسپتالوں کے لئے 170ملین روپے جاری، کڈنی ہسپتال کے لئے 55ملین، سیدوہسپتال کے لئے 55ملین اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے مجموعی طورپر70 ملین روپے ریلیز کردئیے گئی، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی اورادویات کی خریداری کی ہدایت، جبکہ تعمیراتی کام تیز کرکے جلد مکمل کرنے کی بھی احکامات جاری کردیں، ڈپٹی کمشنر سوات کے زیرصدارت اجلاس میں متعلقہ حکام کو ادویات کی کمی جلد ازجلد پورا کرنے کی بھی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کیلئے فوری طورپر170ملین روپے جاری کردی ہے

سوات (زماسوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے سوات کے ہسپتالوں کے لئے 170ملین روپے جاری، کڈنی ہسپتال کے لئے 55ملین، سیدوہسپتال کے لئے 55ملین اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے مجموعی طورپر70 ملین روپے ریلیز کردئیے گئی، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی اورادویات کی خریداری کی ہدایت، جبکہ تعمیراتی کام تیز کرکے جلد مکمل کرنے کی بھی احکامات جاری کردیں، ڈپٹی کمشنر سوات کے زیرصدارت اجلاس میں متعلقہ حکام کو ادویات کی کمی جلد ازجلد پورا کرنے کی بھی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کیلئے فوری طورپر170ملین روپے جاری کردی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس میں منعقد ہوا جس میں سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل سوات احمد خان، چیف ایگزیکٹیو اسرار احمد، ڈی ایچ او اکرام شاہ، ایم ایس گلشن اور دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی،اس موقع پر اجلاس کو بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ محمودخان نے سوات کے ہسپتالوں کیلئے 170 ملین روپے جاری کی ہے جن میں سوات کڈنی ہسپتال کیلئے 55ملین روپے سیدوہسپتال کیلئے 55ملین روپے اورسوات کے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر 70 ملین روپے شامل ہیں ۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو فوری طورپرپوراکیاجائے، اورسرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کوعلاج معالجے کابہترین ان تظام کیاجائے جاری تعمیراتی کام بھی مکمل کیاجائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں لوگوں کی علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت اورلاپرواہی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اورخصوصاً وزیراعلیٰ سوات میں ہسپتالوں کی بہترحالت بنانے اورلوگوں کوجدید تقاضوں کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More