سیدو شریف کے مکین گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

سیدو شریف چوک میں احتجاجی کیمپ لگا لیا گیا

سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سیدو شریف کے مکینوں کا احتجاجی کیمپ، سیدو شریف چوک میں مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس اور حکومتی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ سیدو شریف میں سوئی گیس کی عدم فراہمی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیدو شریف کے مکینوں نے احتجاجی کیمپ لگا لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سیدو شریف کے مکینوں کا احتجاجی کیمپ، سیدو شریف چوک میں مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس اور حکومتی نمائندوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ سیدو شریف میں سوئی گیس کی عدم فراہمی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیدو شریف کے مکینوں نے احتجاجی کیمپ لگا لیا ۔

کیمپ میں دو سو سے زائد افراد شریک ہوئے اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود گجر اور دیگر نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہے اور سردی کے موسم گیس کی نعمت سے محروم ہے ۔

مقررین نے کہا کہ جب تک سوئی گیس کا مسلہ حل نہیں ہوجاتا ہمارا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More