جسٹس گلزاراحمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

جسٹس گلزار احمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس گلزاراحمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیا۔ جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں اوروہ یکم فروری 2022 تک اس عہدے پررہیں گے۔ جسٹس گلزاراحمد 16 نومبر2011 سے سپریم کورٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جسٹس گلزاراحمد نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف لیا۔ جسٹس گلزاراحمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں اوروہ یکم فروری 2022 تک اس عہدے پررہیں گے۔

جسٹس گلزاراحمد 16 نومبر2011 سے سپریم کورٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرصاحبان، ججز، وکلا سمیت وفاقی وزرا کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

دوسری جانب چیف جسٹس گلزاراحمد کے حلف اٹھانے کے بعد دونوں آئینی باڈیز کی تشکیل بھی تبدیل ہوگئی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بن گئے، جسٹس عمرعطا بندیال جوڈیشل کونسل کے رکن جب کہ جسٹس مقبول باقرججزتقرری جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More