سی ٹی ڈی کی کارروائی،پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں نے میدان کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا

حکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن، دیگر حساس اداروں، دیر سکاؤٹس،مقامی پولیس کی کامیاب کارروائی میں دہشت گرد ٹارگیٹ کلر زکو گرفتارکرلیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا طاہر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18دسمبر کو بمقام گمبتے لال قلعہ میدان میں دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں فرمان اللہ اور مکرم کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھااور ملزمان سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن، دیگر حساس اداروں، دیر سکاؤٹس،مقامی پولیس کی کامیاب کارروائی میں دہشت گرد ٹارگیٹ کلر زکو گرفتارکرلیا گیا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا طاہر ایوب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18دسمبر کو بمقام گمبتے لال قلعہ میدان میں دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں فرمان اللہ اور مکرم کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھااور ملزمان سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تھی، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے دیگر حساس اداروں، دیر سکاؤٹس، ضلع پولیس دیر لوئر نے علاقے گمبتے مرخنی لال قلعہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو بامسلحہ دہشت گردو ٹارگیٹ کلرحمید اللہ عرف محمد زین اللہ سکنہ گمبتے میدان اور اسامہ سعید عرف سعید خان ولد محمد سعید سکنہ رحمان کالونی اوچ دیر لوئر کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور سرکاری کلاشنکوف بھی بر آمد کرلی۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More