مینگورہ، متعدد علاقوں میں پانی کی قلت، عوام رُل گئے

گنبد میرہ،ملوک آباد اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں لوگ بوند بوند کو ترس رہے ہیں

ینگورہ کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت نے دوبارہ سر اُٹھالیا، شدید سردی میں لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے جبکہ متعلقہ اداروں نے چھپ سادھ لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقوں گنبدمیرہ، ملوک آباد،رنگ محلہ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت نے دوبارہ سر اُٹھالیا، شدید سردی میں لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے جبکہ متعلقہ اداروں نے چھپ سادھ لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقوں گنبدمیرہ، ملوک آباد،رنگ محلہ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

گھروں میں پانی ناپید ہے جبکہ مںہ ہاتھ دھونے کے لئے بھی پانی میسر نہیں۔ گنبد میرہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی عدم فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے، محکمہ واسا کی جانب سے دن میں ایک بار پانی فراہم کیا جاتا تھا جبکہ اب دو تین دن بعد پانی کی فراہمی ہوتی ہے اور صرف دس یا پندرہ منٹ کے لئے نلکوں میں پانی آتا ہے ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید سردی میں بچے،بوڑھے اور جوان دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن کسی قسم کی شنوائی نہ ہوسکی ہے ۔ لوگوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More